ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گرد مخالف آپریشن کے خلاف وادی کشمیر بند

دہشت گرد مخالف آپریشن کے خلاف وادی کشمیر بند

Tue, 18 Sep 2018 02:27:19    S.O. News Service

جموں ،17؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنوبی کشمیر میں دہشت گرد مخالف آپریشن اور کلگام میں پتھربازی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت (جے. آر. ایل) کی طرف سے آج کشمیر بند کی کال دی گئی تھی جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں دوکانیں کاروباری ادارے بند رہے۔ سڑکوں پر مسافر گاڑیوں کی نقل وحرکت بھی متاثر ہوئی اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔وادی کے دیگر اضلاع سے بھی بند کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ (جے۔آر۔ایل) کی طرف سے اینچڈورہ کلگام میں نوجوان کی ہلاکت اور جنوبی کشمیر میں فورسز کی طرف سے دہشت گرد مخالف آپریشن کے خلاف بند کی کال دی گئی تھی۔علاقہ میں نظم ونسق کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے سرینگر کے نوہٹہ پولس تھانہ کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ 144 سی. آر. پی سی نافذ کر دی گئی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے بارہمولہ۔ سرینگر۔ بنیہال ریلوے ٹریک پر ٹرین خدمات بھی منسوخ رہیں۔ چناب ویلی کے ضلع رام بن اور بنیہال میں بھی بند کا اثر رہا۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی جزوی طور متاثر رہا۔


Share: